تیونس: کشتی الٹنے سے 40 تارکین وطن ہلاک، آئی او ایم کا اظہار افسوس
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تیونس میں مہدیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تیونس میں مہدیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے بین الاقوامی قانون کے تحت غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ذمہ داریاں واضح کر دی ہیں جو بطور قابض طاقت فلسطینیوں کو زندگی گزارنے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی میں سہولت دینے کا پابند ہے۔
غزہ اس وقت کسی ایسی فلم جیسا منظر پیش کر رہا ہے جس میں دنیا کی تباہی کے بعد سامنے آنے والے حالات دکھائے گئے ہوں۔ علاقے بھر میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہولناک تباہی جنگ کا اتفاقی نتیجہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا اقدام تھی۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ مہاجرت کے متوازن طریقہ ہائے کار معاشرتی مضبوطی، یکجہتی کے فروغ اور پائیدار ترقی میں مدد دے سکتے ہیں۔ ادارہ پائیدار اور محفوظ مہاجرت کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر مشاورتی قانونی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی میں سہولت اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کا پابند ہے۔
جبری گمشدگی کے مسئلے پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری دائرۂ اختیار اس جرم کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے اور متاثرین پر مرکوز اقدامات کو یقینی بنانے کا موثر ذریعہ ہے جس کا جامع طور سے اطلاق ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کے موسم میں فلسطینیوں کے علاقوں پر بڑھتے حملوں کا مقصد ان کی زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی بستیاں بسانا ہے۔
افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال نے کہا ہے کہ فرانس تنہا یا کسی سرپرست کے بغیر ملک میں داخل ہونے والے مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی کر رہا ہے۔