یوکرین: پھیلتی جنگ اور کم وسائل لیکن یو این امدادی کاموں کے لیے مستعد
اقوام متحدہ یوکرین میں جنگ کے دوران چوتھے موسم سرما میں بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور انہیں ہنگامی علاج اور انخلا میں مدد کی فراہمی سے لے کر توانائی کے مراکز کی مرمت تک بہت سی امدادی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔