انسانی کہانیاں عالمی تناظر

صحت

اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث مسعود کا بچپن معذوری میں گزارا۔
© WHO

پولیو کے شکار مسعود خان کی بیماریوں کے خلاف ویکسین سے جنگ

'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'

اور متعدد ممالک میں سیسہ ملے رنگ وروغن کی تیاری پر پابندی کی صورت میں اس کی روک تھام کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔
UNEP

رنگ و روغن اور سامان آرائش میں سیسے کا استعمال خطرناک، ڈبلیو ایچ او

سیسہ رنگ و روغن اور سامان آرائش سمیت روزمرہ استعمال کی بہت سی چیزوں میں پایا جاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے محفوظ سمجھا جائے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی چیز میں سیسے کی کوئی بھی مقدار صحت و زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

فضا میں شامل ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تقریباً نصف مقدار وہیں رہتی ہے جبکہ باقی زمین اور سمندر جذب کر لیتے ہیں۔
Unsplash/Maxim Tolchinskiy

ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال زمینی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں طویل المدتی گرمی اور موسمی شدت بھی بڑھ گئی۔

انڈیا کے شہر آگرہ میں ڈاکٹر ایک مریض کے دماغ کے سیکن کا جائزہ لے رہی ہیں۔
© WHO/Rajiv Kumar

اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ رکن ممالک کو اعصابی بیماریوں کے علاج کے لیے سرمایہ کاری اور نگہداشت کو بڑھانے کی ضرورت ہے جو ہر سال ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ اموات کا سبب بنتی ہیں۔

ادویات کے خلاف مزاحم بیکٹیریا تیزی سے مزید خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور اس کا سب سے زیادہ اثر ان ممالک پر پڑ رہا ہے جو اس مسئلے سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت نہیں رکھتے۔
© Unsplash/Roberto Sorin

اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں عام انفیکشن پیدا کرنے والے ہر چھ میں سے ایک بیکٹیریا جراثیم کش ادویات (اینٹی بائیوٹکس) کے خلاف مزاحم ہے۔ 2018 سے 2023 تک 40 فیصد سے زیادہ جراثیم کش ادویات کے خلاف اس مزاحمت میں 5 تا 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

پرپل فیسٹ میں تنوع، مشمولیت، اور یکساں رسائی کا جشن منایا جا رہا ہے۔
© UN News/Rohit Upadhyay

کیا مصنوعی ذہانت معذور افراد کے لیے برابری کا سبب بن سکتی ہے؟

مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں لاکھوں جسمانی معذور افراد کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ان دنوں انڈیا کے ساحلی شہر گوا میں منعقدہ ٹیکنالوجی کے میلے نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے کام لے کر معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں یمن میں پولیو کے 29 مصدقہ کیس سامنے ہیں۔
© UNICEF/Saleh Hayyan

یمن: حوثیوں سے یرغمال یو این اہلکاروں کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ

اقوام متحدہ نے یمن میں حوثی حکام سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے امدادی عملے، غیرسرکاری اداروں اور سفارت خانوں کے زیرحراست اہلکاروں کو فوری اور غیرمشروط طور پر رہا کر دیں۔

خواتین تمباکو صارفین کی تعداد 27.7 کروڑ سے کم ہو کر 20.6 کروڑ پر آ گئی۔
© Unsplash/David Levêque

بارہ کروڑ افراد کی تمباکو نوشی سے توبہ، خواتین کی تعداد زیادہ: ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں 12 کروڑ افراد نے تمباکو نوشی چھوڑی دی ہے لیکن آج بھی دنیا میں 20 فیصد لوگ اس لت کا شکار ہیں جو ہر سال لاکھوں جانیں لے لیتی ہے۔