عالمی قوانین کے تحت اسرائیلی ذمہ داریوں کا عدالتی تعین خوش آئند، وولکر ترک
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے بین الاقوامی قانون کے تحت غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ذمہ داریاں واضح کر دی ہیں جو بطور قابض طاقت فلسطینیوں کو زندگی گزارنے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی میں سہولت دینے کا پابند ہے۔