غزہ: مریضوں کے انخلاء کے لیے مزید سرحدی راستے کھولنے کا مطالبہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر غزہ کو جانے والے تمام راستے کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ خوراک، ادویات، خیمے اور دیگر ضروری سامان ضرورتمندوں تک بروقت پہنچایا جا سکے۔