سوڈان بحران: مشکلات میں گھرے لاکھوں لوگوں کو فوری توجہ کی ضرروت، یو این
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سوڈان کو دنیا کا شدید ترین انسانی بحران درپیش ہے جہاں تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ان میں 96 لاکھ لوگ اندرون و بیرون ملک بے گھر ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ بچوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔