غزہ: خواتین ملبے کے ڈھیروں پر بچے پیدا کرنے پر مجبور، یو این اہکار
غزہ اس وقت کسی ایسی فلم جیسا منظر پیش کر رہا ہے جس میں دنیا کی تباہی کے بعد سامنے آنے والے حالات دکھائے گئے ہوں۔ علاقے بھر میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہولناک تباہی جنگ کا اتفاقی نتیجہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا اقدام تھی۔