انسانی کہانیاں عالمی تناظر

معاشی ترقی

قطر کی ایک زیر تعمیر عمارت پر غیر ملکی کارکن کام کر رہے ہیں۔
© ILO/Apex Image

عرب ریاستوں میں موسمیاتی تبدیلی سے روزگار کے مواقع بھی تبدیل، آئی ایل او

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق موسمیاتی تبدیلی عرب ریاستوں میں روایتی ملازمتوں کو بدلتے ہوئے ماحول دوست اور پائیدار روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

ویتنام کی ایک فیکٹری میں چاولوں کے بسکٹ بنائے جا رہے ہیں۔
© ADB/Eric Sales

ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے نئے عالمی فورم کا قیام

اقوام متحدہ کے تعاون سے آج ایک نیا عالمی فورم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو ناقابل برداشت قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانا ہے جس کے باعث تین ارب سے زیادہ لوگوں کی نمائندہ معیشتیں صحت یا تعلیم کے مقابلے میں قرضوں کی ادائیگی پر کہیں بڑی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کی ڈرائی پورٹ پر تجارتی سامان سنبھالا جا رہا ہے۔
UNCTAD/Abrham Grizaw

غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) کا سولہواں اجلاس 20 اکتوبر سے جنیوا میں شروع ہو رہا ہے جس میں غریب ممالک کو درپیش غیریقینی تجارتی حالات، قرضوں کا بھاری بوجھ اور گھٹتی سرمایہ کاری بات چیت کا خاص موضوع ہوں گے۔

کپاس اور اس سے تیارکردہ مصنوعات پاکستان کی معیشت کا سب سے اہم حصہ ہیں۔
Courtesy: Lok Sujag Pakistan

کپاس کا عالمی دن: کسانوں کی جہدوجہد کو سلام پیش کرنے کا موقع، ایف اے او

کپاس کا دھاگا کپڑا ہی نہیں بُنتا بلکہ دنیا بھر میں دیہی خاندانوں کی زندگیوں کو بھی آپس میں جوڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے مطابق، کپاس 80 ممالک میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کا ذریعہ معاش ہے مگر موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور منڈی کے مسائل اسے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ماحول دوست قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی سے فضائی آلودگی سے ہر سال چالیس سے ستر لاکھ تک ہونے والی اموات کو روکا جا سکتا ہے۔
© Unsplash

ماحول دوست توانائی اپنائیں، بڑھتے درجہ حرارت کو قابو میں لائیں: گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معدنی ایندھن سے چھٹکارا حاصل کریں جو عالمی حدت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

چاند تک پہنچنے والا پہلا خلائی جہاز اپالو 8 کرسمس کے قریب 1968 میں قمری مدار میں داخل ہوا تھا۔
NASA

خلاء میں زندگی کا خواب مشترکہ کوششوں سے حقیقت بننے کے قریب

اقوام متحدہ کے زیراہتمام عالمی خلائی ہفتے کا آغاز ہو چکا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو یہ جاننے کی ترغیب دینا ہے کہ زمین سے پرے زندگی کیسی ہو سکتی ہے اور خلائے بسیط کو ترقی کے لیے کیسے کام میں لایا جا سکتا ہے۔

اس ماہ کےآغاز میں افغانستان میں زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔
© UNICEF/Amin Meerzad

افغانستان: طالبان کی انٹرنیٹ پر پابندی سے امدادی کارروائیاں معطل

اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کے بعد زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مدد پہنچانے کی کوششوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔