انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

امن اور سلامتی

سوڈان کی خانہ جنگی سے بھاگ کر ہمسایہ ملک چاڈ پہنچنے والے خاندانوں کے بچے یونیسف کی ایک محفوظ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں۔
© UNICEF/Annadjib Ramadane Mahamat

سوڈان بحران: مشکلات میں گھرے لاکھوں لوگوں کو فوری توجہ کی ضرروت، یو این

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سوڈان کو دنیا کا شدید ترین انسانی بحران درپیش ہے جہاں تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ان میں 96 لاکھ لوگ اندرون و بیرون ملک بے گھر ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ بچوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔

مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رامیز الاکبروف ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

مشرق وسطیٰ: جنگ بندی منصفانہ و پرامن مستقبل کی بنیاد بننی چاہیے، الاکبروف

مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رامیز الاکبروف نے کہا ہے کہ تباہ کن جنگ اور ناقابل تصور تکالیف کے بعد اب اسرائیل فلسطین تنازع کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم کر کے منصفانہ اور پرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا موقع پیدا ہوا ہے جس سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کارلوس روئز میسیو سلامتی کونسل سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

گینگ وار کے خلاف ہیٹی کے عوام اکیلے نہیں، یو این خصوصی نمائندہ

ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کارلوس روئز میسیو نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی سرکوبی کے لیے بین الاقوامی فورس (جی ایس ایف) کی تعیناتی ملکی عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ہیٹی کے حکام کو تشدد سے متاثرہ لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

خرطوم واپس آنے والے بیشتر لوگ یا تو تباہ شدہ گھروں میں رہائش پذیر ہیں یا اجتماعی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
© UNICEF/Ahmed Mohamdeen Elfatih

سوڈان: دس لاکھ مہاجروں کی خرطوم واپسی، آئی او ایم نے کی امدادی اپیل

بین الاقوامی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سوڈان کی بحالی کے لیے مدد میں اضافہ کرے جہاں گزشتہ دس ماہ کے دوران صرف خرطوم میں ہی 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ملک میں انسانی حالات تاحال خراب ہیں۔

غزہ کے علاقے دیرالبلح کی ایک بیکری میں روٹیاں تیار کی جا رہی ہیں۔
© UNOCHA/Charlotte Cans

غزہ: نازک جنگ بندی میں یو این ادارے فاقہ کشوں تک پہنچنے میں مصروف

غزہ میں جنگ بندی کی بدولت اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں کو بڑی تعداد میں ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے میں سہولت میسر آئی ہے تاہم، قحط جیسے بڑھتے حالات پر قابو پانے کے لیے مزید امدادی رسائی درکار ہے۔

اسی  ہزار تا ایک لاکھ فلسطینی خاندانوں کا بنیادی روزگار زیتون کی فصل سے وابستہ ہے۔
© Agricultural Development Association – PARC

زیتون کے فلسطینی باغات پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اضافے پر تشویش

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کے موسم میں فلسطینیوں کے علاقوں پر بڑھتے حملوں کا مقصد ان کی زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی بستیاں بسانا ہے۔

کانگو کے علاقے گوما کے ایک پناہ گزین کیمپ میں خواتین امن اور سلامتی کی کمیٹی کے ارکان کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔
UN Photo/Sylvain Liechti

امن و سلامتی کے معاملات میں خواتین کی نمائندگی کم، یو این رپورٹ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کرغیزستان نے 1998 میں سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
© UNICEF/Josh Estey

کرغیزستان: سزائے موت کی بحالی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔

یو این ڈی پی کا عملہ وسطی غزہ کے علاقے الجالا سے ملبہ ہٹا رہا ہے۔
UN News

غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے غزہ شہر میں ہسپتالوں اور سکولوں سمیت تباہ شدہ ڈھانچے کی تعمیرومرمت اور اس تک رسائی کو بحال کرنے کے لیے مرکزی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔