تیونس: کشتی الٹنے سے 40 تارکین وطن ہلاک، آئی او ایم کا اظہار افسوس
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تیونس میں مہدیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تیونس میں مہدیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سوڈان کو دنیا کا شدید ترین انسانی بحران درپیش ہے جہاں تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ان میں 96 لاکھ لوگ اندرون و بیرون ملک بے گھر ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ بچوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سوڈان کی بحالی کے لیے مدد میں اضافہ کرے جہاں گزشتہ دس ماہ کے دوران صرف خرطوم میں ہی 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ملک میں انسانی حالات تاحال خراب ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مڈغاسکر میں حکومت کی غیر آئینی تبدیلی کی سخت مذمت کرتے ہوئے آئین و قانون کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی نمائندہ ہانا ٹیٹے نے کہا ہے کہ اگر ملک میں متحارب اداروں نے انتخابی قوانین اور اہم تقرریوں پر اپنے اختلافات کو جلد حل نہ کیا تو سیاسی تبدیلی ممکن نہیں ہو پائے گی جو پہلے ہی طویل تاخیر کا شکار ہے۔
جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں بڑھتے سیاسی بحران کے باعث تشدد میں شدت آ رہی ہے جسے پہلے سے موجود سنگین انسانی حالات اور حقوق کی ابتر صورتحال نے مزید گمبھیر بنا دیا ہے۔
سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے دارالحکومت الفاشر میں پناہ گزینوں کے مرکز پر حملے میں کم از کم 17 بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پناہ گاہوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے شام کے 152 پناہ گزین رضاکارانہ طور پر لیبیا سے اپنے ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔
سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے محصور دارالحکومت الـفاشر میں ایک مسجد اور ہسپتال پر حملوں میں 20 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو عسکری ہدف بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مڈغاسکر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔