انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

پائیدار ترقی کے اہداف

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک 25 دن کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Saiyna Bashir

پولیو کی گرتی دیوار کو مل کر آخری دھکا لگائیں، ڈبلیو ایچ او

پینتیس سال پہلے پولیو ایک انتہائی متعدی مرض تھا جس سے ہر سال تقریباً 350,000 بچے مفلوج ہو جاتے تھے، لیکن اقوام متحدہ کی زیر قیادت اور عالمگیر کوششوں کے نتیجہ میں یہ تعداد اب 50 سے بھی کم ہے۔

میتھین کے بلبلے برف میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
© Unsplash/John Bakator

میتھین اخراج میں کمی موسمیاتی تبدیلی کو سست کرنے میں مددگار، یونیپ

اقوام متحدہ کے زیراہتمام سیٹلائٹ کے ذریعے فضا کی نگرانی سے میتھین گیس کے اخراج کی نشاندہی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ گیس عالمی حدت میں اضافے کے تقریباً ایک تہائی کا سبب ہے مگر تشویش ناک طور پر صنعتیں اور حکومتیں اس کے اخراج کو روکنے کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر رہیں۔

جن ممالک میں بہتر انتباہی نظام موجود ہیں وہاں قدرتی آفات سے اموات کی شرح چھ گنا کم ہوتی ہے۔
ONU News/Felipe de Carvalho

موسمیاتی بحران: سائنس اور بروقت انتباہ زندگیاں بچانے میں اہم، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ کوئی ملک شدید موسم کے تباہ کن اثرات سے محفوظ نہیں اور زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے تمام لوگوں کی قدرتی آفات سے بروقت انتباہ کرنے والے نظام تک رسائی ضروری ہے۔

ویتنام کی ایک فیکٹری میں چاولوں کے بسکٹ بنائے جا رہے ہیں۔
© ADB/Eric Sales

ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے نئے عالمی فورم کا قیام

اقوام متحدہ کے تعاون سے آج ایک نیا عالمی فورم قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو ناقابل برداشت قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانا ہے جس کے باعث تین ارب سے زیادہ لوگوں کی نمائندہ معیشتیں صحت یا تعلیم کے مقابلے میں قرضوں کی ادائیگی پر کہیں بڑی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

بنگلہ دیش کے شمال مغرب میں سیلابی پانی میں گھرا ایک گاؤں۔
© FAO/Saikat Mojumder

موسمیاتی بحران سے نبردآزما ممالک کو مالی وسائل کی فوری فراہمی ضروری، سائمن سٹیئل

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے سربراہ سائمن سٹیئل نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ 'کاپ30' سے قبل موسمیاتی مقاصد کے لیے مالی وسائل کی فراہمی میں اضافہ کریں کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس بگڑتے طوفانوں، سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے وسائل کی شدید کمی ہے۔

اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث مسعود کا بچپن معذوری میں گزارا۔
© WHO

پولیو کے شکار مسعود خان کی بیماریوں کے خلاف ویکسین سے جنگ

'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'

شدید گرمی، فضائی آلودگی، سیلاب اور خشک سالی وہ بڑے موسمیاتی خطرات ہیں جو غریب ترین لوگوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں۔
© UNICEF/Karel Prinsloo

غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء

دنیا کے تقریباً 80 فیصد غریب لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انہیں شدید گرمی، سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی بحران اور غربت کے مابین قریبی تعلق کی نشاندہی کرتی ہے۔

مڈغاسکر کا ایک کسان فصل کی کٹائی میں مصروف ہے۔
© ILO/Zoll Rabe

عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو متحد ہو کر ایسے غذائی نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے جوتمام لوگوں کو خوراک مہیا کریں اور کرہ ارض کے تحفظ میں مددگار ہوں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت۔
UN News/Laraib Khan

پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور یورپی یونین کے اشتراک سے عدالتی معلمین کی پہلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ہے جس سے عدالتی تربیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عدالتی تربیت گاہوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے اور انصاف کی فراہمی کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔