گینگ وار کے خلاف ہیٹی کے عوام اکیلے نہیں، یو این خصوصی نمائندہ
ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کارلوس روئز میسیو نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی سرکوبی کے لیے بین الاقوامی فورس (جی ایس ایف) کی تعیناتی ملکی عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ہیٹی کے حکام کو تشدد سے متاثرہ لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔