انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

ایشیا پیسیفک

پاکستان کوسٹ گارڈ یو این او ڈی سی اور حکومت کینیڈا کی مدد سے ملک کے ساحلوں پر سمگلنگ کی روک تھام کے انتظام کو مؤثر بنا رہے ہیں (فائل فوٹو)۔
© UNODC

پاکستان: جرائم کے خلاف حکمت عملی میں یو این ادارے کی معاونت

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات وجرائم (یو این او ڈی سی) منظم جرائم کے خلاف ملک کی پہلی قومی حکمت عملی کی تیاری میں مدد دے رہا ہے جس سے منشیات اور انسانی سمگلنگ، سائبر جرائم اور سرحد پار غیر قانونی سرگرمیوں جیسے سنگین جرائم سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث مسعود کا بچپن معذوری میں گزارا۔
© WHO

پولیو کے شکار مسعود خان کی بیماریوں کے خلاف ویکسین سے جنگ

'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'

کرغیزستان نے 1998 میں سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
© UNICEF/Josh Estey

کرغیزستان: سزائے موت کی بحالی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت۔
UN News/Laraib Khan

پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور یورپی یونین کے اشتراک سے عدالتی معلمین کی پہلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ہے جس سے عدالتی تربیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عدالتی تربیت گاہوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے اور انصاف کی فراہمی کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

کابل میں اقوام متحدہ کے مشن یونامہ کا صدر دفتر۔
UN Photo/Christophe Verhellen

یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ نے افغانستان اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کا مستقل خاتمہ کریں اور عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے یونیسف کی مدد سے چلنے والے سکول میں طالبات زیرتعلیم ہیں۔
© UNICEF/UNI416391

سکڑتے امدادی وسائل سے روہنگیا پناہ گزین بچوں کی تعلیم کو خطرہ لاحق

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین بچوں کی مدد کے لیے برسوں کی پیشرفت خطرے سے دوچار ہے اور امدادی مالی وسائل کی شدید قلت کے باعث ان کے سکول، نوجوانوں کے تربیتی مراکز اور تحفظ کے پروگرام بند ہو رہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں۔
© OHCHR

بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم

اقوامِ متحدہ کےہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بنگلہ دیش میں سابقہ حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف عدالتی کارروائی کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے احتساب کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کام، صحت اور تعلیم جیسی خدمات تک رسائی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
© Ed Pagria

افغانستان: انٹرنیٹ پر پابندیاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، انسانی حقوق ماہرین

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدار ماہرین نے افغانستان میں انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات افغان عوام کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

بمباری کا نشانہ بننے والا ساگائنگ ان علاقوں میں شامل ہے جہاں اس سال کے آغاز میں زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
© UNICEF/Nyan Zay Htet

میانمار: مذہبی تہوار میں شریک لوگوں پر بمباری میں 24 ہلاک، یو این کی مذمت

اقوام متحدہ نے میانمار میں فوج کی جانب سے مذہبی تہوار میں شریک لوگوں پر فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں بچوں سمیت 24 افراد ہلاک اور 45 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔