میتھین اخراج میں کمی موسمیاتی تبدیلی کو سست کرنے میں مددگار، یونیپ
اقوام متحدہ کے زیراہتمام سیٹلائٹ کے ذریعے فضا کی نگرانی سے میتھین گیس کے اخراج کی نشاندہی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ گیس عالمی حدت میں اضافے کے تقریباً ایک تہائی کا سبب ہے مگر تشویش ناک طور پر صنعتیں اور حکومتیں اس کے اخراج کو روکنے کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر رہیں۔