انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک 25 دن کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
© UNICEF/Saiyna Bashir

پولیو کی گرتی دیوار کو مل کر آخری دھکا لگائیں، ڈبلیو ایچ او

پینتیس سال پہلے پولیو ایک انتہائی متعدی مرض تھا جس سے ہر سال تقریباً 350,000 بچے مفلوج ہو جاتے تھے، لیکن اقوام متحدہ کی زیر قیادت اور عالمگیر کوششوں کے نتیجہ میں یہ تعداد اب 50 سے بھی کم ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرش ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این چیف کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی حمایت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ اگر سلامتی کونسل اپنے بنیادی مقصد کو سرانجام دینے میں ناکام رہی تو اس کی ’نازک‘ قانونی حیثیت عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کا جھنڈا اور نشان۔
UN Photo/Manuel Elías

یو این ڈے: اقوام متحدہ کا منشور امن و ترقی کے عزم کا جاوداں اظہار

اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ پر ادارے کے موجودہ سربراہ انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کا منشور ایک جاوداں وعدہ ہے جو سرحدوں کو عبور کرتا، براعظموں کو جوڑتا اور نسلوں کو متاثر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سازوسامان فراہم کر رہا ہے۔
© WHO

غزہ: مریضوں کے انخلاء کے لیے مزید سرحدی راستے کھولنے کا مطالبہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر غزہ کو جانے والے تمام راستے کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ خوراک، ادویات، خیمے اور دیگر ضروری سامان ضرورتمندوں تک بروقت پہنچایا جا سکے۔

بحیرہ روم دنیا میں مہاجرت کا سب سے خطرناک راستہ ہے جہاں رواں سال تقریباً 1,000 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
© UNICEF/Ashley Gilbertson

تیونس: کشتی الٹنے سے 40 تارکین وطن ہلاک، آئی او ایم کا اظہار افسوس

عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے تیونس میں مہدیا کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سوڈان کی خانہ جنگی سے بھاگ کر ہمسایہ ملک چاڈ پہنچنے والے خاندانوں کے بچے یونیسف کی ایک محفوظ پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں۔
© UNICEF/Annadjib Ramadane Mahamat

سوڈان بحران: مشکلات میں گھرے لاکھوں لوگوں کو فوری توجہ کی ضرروت، یو این

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ سوڈان کو دنیا کا شدید ترین انسانی بحران درپیش ہے جہاں تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ ان میں 96 لاکھ لوگ اندرون و بیرون ملک بے گھر ہیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ بچوں کو بقا کی جدوجہد کا سامنا ہے۔

مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رامیز الاکبروف ویڈیو لنک کے ذریعے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

مشرق وسطیٰ: جنگ بندی منصفانہ و پرامن مستقبل کی بنیاد بننی چاہیے، الاکبروف

مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رامیز الاکبروف نے کہا ہے کہ تباہ کن جنگ اور ناقابل تصور تکالیف کے بعد اب اسرائیل فلسطین تنازع کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم کر کے منصفانہ اور پرامن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کا موقع پیدا ہوا ہے جس سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

ہسپتال میں زیر علاج ایک فلسطینی بچہ جس کی ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد بائیں ٹانگ کاٹنی پڑی ہے۔
UN News

عالمی قوانین کے تحت اسرائیلی ذمہ داریوں کا عدالتی تعین خوش آئند، وولکر ترک

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے بین الاقوامی قانون کے تحت غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی ذمہ داریاں واضح کر دی ہیں جو بطور قابض طاقت فلسطینیوں کو زندگی گزارنے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی میں سہولت دینے کا پابند ہے۔

ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کارلوس روئز میسیو سلامتی کونسل سے خطاب کر رہے ہیں۔
UN Photo/Eskinder Debebe

گینگ وار کے خلاف ہیٹی کے عوام اکیلے نہیں، یو این خصوصی نمائندہ

ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کارلوس روئز میسیو نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ملک میں جرائم پیشہ مسلح جتھوں کی سرکوبی کے لیے بین الاقوامی فورس (جی ایس ایف) کی تعیناتی ملکی عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ ہیٹی کے حکام کو تشدد سے متاثرہ لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

© UNOCHA/Yurii Veres

یوکرین: پھیلتی جنگ اور کم وسائل لیکن یو این امدادی کاموں کے لیے مستعد

اقوام متحدہ یوکرین میں جنگ کے دوران چوتھے موسم سرما میں بھی متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے اور انہیں ہنگامی علاج اور انخلا میں مدد کی فراہمی سے لے کر توانائی کے مراکز کی مرمت تک بہت سی امدادی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔